منگل , جنوری 27 2026

آتش بازی اور جوش و خروش سے سال نو 2026 کا استقبال

نئے سال 2026 کی آمد پر پاکستان بھر میں عوام نے بھرپور جوش و خروش کا اظہار کیا۔ ملک کے مختلف شہروں میں شاندار آتش بازی کے مظاہرے کیے گئے جبکہ لوگ ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کرتے اور خوشی مناتے نظر آئے۔

نیا سال دنیا بھر میں نیوزی لینڈ سے شروع ہوا، جہاں کرائسٹ چرچ اور آکلینڈ میں آتش بازی کے رنگا رنگ مظاہرے کیے گئے۔ اس کے بعد آسٹریلیا، جاپان، چین، انڈونیشیا، بنگلہ دیش، نیپال اور بھارت میں نئے سال کا آغاز ہوا،

بالآخر پاکستان کا رخ کیا۔رات 12 بجتے ہی پاکستان میں 2026 کی آمد پر آسمان رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔ کراچی میں گورنر ہاؤس سندھ اور باغ ابن قاسم میں شاندار آتش بازی کا اہتمام کیا گیا، جہاں ہزاروں شہری جمع ہوئے۔ سی ویو پر بھی عوام کی بڑی تعداد نے جشن منایا اور آتش بازی کے مناظر دیکھ کر داد دی۔

لاہور میں لبرٹی چوک پر پنجاب حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، جہاں عوام کی بھاری تعداد جمع ہوئی۔ مال روڈ پر بھی لوگ، خواتین اور بچوں سمیت، جشن مناتے نظر آئے۔

دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، پشاور، کوئٹہ، سکھر، حیدرآباد اور دیگر شہروں میں بھی آتش بازی اور میوزیکل پروگرامز کا انعقاد ہوا۔

کراچی اور کوئٹہ میں میوزیکل نائٹس منعقد کی گئیں جہاں لوک گلوکاروں نے علاقائی زبانوں میں پرفارمنس دیں۔شہریوں نے گاڑیوں کے ہارن بجا کر، ایک دوسرے کو گلے ملا کر اور شور شرابے سے نئے سال کو خوش آمدید کہا۔ تاہم، ہوائی فائرنگ کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے جن سے کئی افراد زخمی ہوئے، جبکہ پولیس نے متعدد گرفتاریاں کیں۔

قوم نئے سال میں امن، خوشحالی اور ترقی کی دعائیں مانگ رہی ہے۔ نئے سال کی تمام قارئین کو دلی مبارک باد!

About Aftab Ahmed

Check Also

مہنگائی اور شرح نمو پررپورٹ جاری

ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلیجنس نے پاکستان کے لیے اپنی تازہ معاشی پیشگوئیاں جاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے