
محکمۂ موسمیات نے جمعہ کے لیے ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے۔ شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
بلوچستان کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہ سکتا ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا۔
سردی کی شدت میں مزید اضافے کے خدشات کے پیشِ نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دھند کے باعث سفر کرنے والوں سے خاص احتیاط برتنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔
آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجۂ حرارت: لہہ: منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ، استور: منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ، گوپس: منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ، اسکردو، ہنزہ اور قلات: منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ، کالام، گلگت، کوئٹہ اور دیر: منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ
ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے چند دنوں میں بھی سردی کی لہر جاری رہنے کا امکان ہے اور شمالی علاقوں میں برفباری کے بھی آثار ہیں۔ شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ گرم لباس کا استعمال یقینی بنائیں اور دھند میں ڈرائیونگ کے دوران خاص احتیاط کریں۔
UrduLead UrduLead