منگل , دسمبر 23 2025

حیران کن دھوکہ: امام کعبہ کی آمد کا بتا کر مدرسہ طلبہ سے کرکٹ ٹیم کا استقبال کروایا گیا

پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کا ٹائٹل جیت کر بھارت کو فائنل میں 191 رنز سے شکست دی، وطن واپسی پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔

تاہم ایک حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے کہ استقبال کے لیے آنے والے ہجوم کا ایک بڑا حصہ مدرسہ کے طلبہ اور اساتذہ پر مشتمل تھا، جنہیں دھوکے سے وہاں لایا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز اور طلبہ کے بیانات کے مطابق، مدرسوں کے طلبہ کو بتایا گیا کہ امام کعبہ شیخ عبدالرحمٰن السدیس پاکستان تشریف لا رہے ہیں اور ان کے استقبال کے لیے تلاوت اور نعت خوانی کرنی ہے۔

کراچی کمپنی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے مبینہ طور پر مدرسوں سے رابطہ کرکے یہ اطلاع دی۔ایئرپورٹ پر پہنچنے کے بعد جب طلبہ کو پتہ چلا کہ دراصل انڈر 19 کرکٹ ٹیم آرہی ہے، تو وہ حیران اور مایوس ہوگئے۔

ایک نوجوان طالب علم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا: “ہمیں بتایا گیا تھا کہ امام کعبہ آرہے ہیں، تلاوت اور تقریر کرنی ہے۔ ہمیں کرکٹ ٹیم کی کوئی خبر نہیں تھی۔

“طلبہ نے شکایت کی کہ اس دھوکے کی وجہ سے ان کا قیمتی وقت ضائع ہوا اور کچھ نے صبح کی اذان بھی مس کر دی۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ قومی کرکٹ ٹیم سے محبت کرتے ہیں اور ایشیا کپ جیت پر خوش ہیں، لیکن اس طریقے سے بلانے کی مذمت کی۔

دوسری جانب انڈر 19 ٹیم کا استقبال انتہائی پرجوش تھا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، ڈھول کی تھاپ پر ناچ گانا ہوا اور کھلاڑیوں کو ہیرو کی طرح استقبال کیا گیا۔

پی سی بی حکام سمیت سینئر شخصیات بھی موجود تھیں۔یہ واقعہ سوشل میڈیا پر تنقید کا باعث بن گیا ہے، جہاں لوگوں نے اسے غیر اخلاقی اور بچوں کے ساتھ ناانصافی قرار دیا ہے۔ کچھ کا کہنا ہے کہ یہ مدرسہ طلبہ کی معصومیت کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی مثال ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پی آئی اے نجکاری: 135 ارب روپے کی بولی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کوارسال

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے عمل میں بڑی پیش رفت، عارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے