
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر اپنی شاندار اداکاری کے لیے مشہور ہیں، مگر ان کا بے باک انداز اکثر تنقید کی زد میں رہتا ہے۔
‘پانی جیسا پیار’، ‘باغی’، ‘بے شرم’، ‘چیخ’، ‘ڈائجسٹ رائٹر’ اور ‘فراڈ’ جیسے کئی مقبول ڈراموں میں یادگار کردار ادا کرنے والی صبا قمر حال ہی میں ہیم برائیڈل کورچر ویک 2025 میں ریمپ پر نظر آئیں۔
ان کی پراعتماد ریمپ واک اور فیشن سینس کو مداحوں نے خوب سراہا اور سوشل میڈیا پر خوب تعریف کی۔ تاہم اسی ایونٹ کے دوران بیک اسٹیج ریہرسل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں صبا قمر انتہائی ٹائٹ اور چست لباس میں بولڈ انداز سے واک کرتی دکھائی دیں۔
ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ کئی لوگوں نے ان کے لباس اور انداز کو غیر مناسب قرار دیا جبکہ بعض نے کہا کہ یہ پاکستانی ثقافت سے مطابقت نہیں رکھتا۔
سوشل میڈیا پر تنقید کے ساتھ ساتھ کچھ مداحوں نے صبا قمر کی حمایت بھی کی اور کہا کہ وہ ایک پروفیشنل ماڈل اور اداکارہ ہیں، فیشن ایونٹ میں ایسا انداز فٹ بیک اسٹیج ریہرسل کا حصہ ہوتا ہے۔
صبا قمر کا یہ بولڈ لوک برائیڈل شو کے لیے تیاری کا حصہ تھا، مگر ویڈیو نے ایک بار پھر بحث چھیڑ دی ہے کہ شوبز شخصیات کو اپنے انداز میں کتنی آزادی ہونی چاہیے۔
UrduLead UrduLead