پیر , دسمبر 22 2025

قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کی قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایشیا کپ جیتنے کے بعد اسلام آباد پہنچ گئی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا شاندار اور پُرجوش استقبال کیا گیا۔

ایئرپورٹ کے باہر شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مداحوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور قومی ٹیم کے حق میں نعرے لگائے۔

ٹیم کی تاریخی فتح پر فضا جشن کا منظر پیش کرتی رہی۔ کھلاڑیوں نے ہاتھ ہلا کر شائقین کی محبت کا جواب دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف آج قومی انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں بھارتی ٹیم کو شکست دینے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے فائنل میں بھارت کو 191 رنز سے شکست دی تھی۔ اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔

یہ پاکستان کی انڈر 19 سطح پر ایشیا کپ میں دوسری کامیابی ہے۔ اس سے قبل 2012 کے ایونٹ میں پاکستان اور بھارت مشترکہ چیمپئن رہے تھے۔

قومی ٹیم کی فتح کو ملکی کرکٹ کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مزید بارش کا امکان: اسلام آباد اور راولپنڈی میں سردی کی لہر برقرار، دھند سے موٹرویز متاثر

جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں رات گئے گرج چمک کے ساتھ ہونے والی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے