
ڈرامہ میری زندگی ہے تو اس وقت ناظرین میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے نئے ڈراموں میں شامل ہے۔ بلال عباس خان اور ہانیہ عامر کی آن اسکرین جوڑی نے ابتدا ہی سے شائقین کو اپنی طرف متوجہ کر رکھا ہے۔
کامیار اور آئرہ کے رشتے میں آنے والے اتار چڑھاؤ کے بعد جب دونوں کی منگنی دکھائی گئی تو ناظرین نے سکھ کا سانس لیا، مگر یہ خوشی زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی۔
حالیہ قسط میں ایک منظر نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے۔ منگنی کے موقع پر آئرہ خوش دکھائی دیتی ہے، مگر کامیار کے چہرے پر موجود عجیب مسکراہٹ نے ناظرین کو چونکا دیا۔ بلال عباس خان کے تاثرات کو دیکھ کر کئی مداحوں نے اندازہ لگایا ہے کہ کہانی شاید انتقام کے رخ پر جا رہی ہے۔
ناظرین کا خیال ہے کہ کامیار اتنا سادہ اور معصوم نہیں جتنا وہ خود کو ظاہر کر رہا ہے۔ خاص طور پر آئرہ کے ہاتھوں پڑنے والے تھپڑ کے بعد اس کے رویے پر پہلے ہی سوال اٹھ رہے تھے، جو اب مزید گہرے ہو گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک مداح نے لکھا، ’’میں شروع سے ہی اس لڑکے پر شک کر رہا تھا۔‘‘
ایک اور صارف نے تبصرہ کیا، ’’وہ اس تھپڑ کا بدلہ ضرور لے گا، مردوں پر کبھی بھروسا نہیں کرنا چاہیے۔‘‘ جبکہ ایک مداح کا کہنا تھا، ’’کہانی میں سب کچھ اتنا پُرسکون کبھی نہیں ہو سکتا، کچھ نہ کچھ غلط ضرور ہے۔‘‘
ڈرامے کے شائقین اب آئرہ کے مستقبل کے بارے میں فکرمند دکھائی دیتے ہیں۔ آنے والی اقساط میں یہ واضح ہو گا کہ آیا کامیار واقعی محبت نبھا رہا ہے یا اس کے پیچھے کوئی اور کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ ناظرین بے چینی سے اگلی قسط کا انتظار کر رہے ہیں، جہاں شاید اس مسکراہٹ کے پیچھے چھپا راز سامنے آ جائے۔
UrduLead UrduLead