خواتین تمباکو نوشی سے بالواسطہ اور بلاواسطہ طور پر شدید متاثر ہو رہی ہیں۔
خواتین کے عالمی دن کے موقع کی مناسبت سے پی آئی ڈی ای کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حسن شہزاد نے کہا کہ تمباکو نوشی خواتین کی صحت اور مالی حالات کو بھی متاثر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں غربت اور تمباکو نوشی دونوں کی سطح شہری علاقوں کے مقابلے میں زیادہ ہے جو حیران کن ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہمسایہ ممالک کی نسبت سگریٹ کی قیمت کم ہے۔ اس رجحان پر روشنی ڈالتے ہوئے پی آئی ڈی ای کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر مردوں کے لئے اموات کی لاگت 259 بلین روپے (1.62 بلین ڈالر) ہے ، جو کل اموات کا 92 فیصد ہے ۔
2019 میں پاکستان میں تمباکو نوشی سے متعلق تمام بیماریوں اور اموات کی وجہ سے ہونے والے کل اخراجات 615.07 بلین روپے (3.85 بلین ڈالر) ہیں۔