پیر , دسمبر 15 2025

شدید دھند اور سرد موسم کے باعث پنجاب میں موٹرویز کے متعدد سیکشنز بند، ملک بھر میں سردی کی لہر

ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک موسم برقرار ہے جبکہ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید دھند اور سموگ نے آمدورفت کو متاثر کر رکھا ہے۔

موٹروے پولیس نے حفاظتی اقدامات کے طور پر متعدد موٹرویز سیکشنز کو بند کر دیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق، ایم-2 کو ٹھوکر نیاز بیگ سے ہرن مینار تک، ایم-3 کو درخانہ سے فیض پور تک، ایم-4 کو پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک، ایم-5 کو ظاہر پیر سے شیر شاہ تک اور ایم-11 کو لاہور مین ٹول پلازہ سے سمبڑیال تک آمدورفت کے لیے بند کیا گیا ہے۔

قومی شاہراہوں پر بھی دھند کی شدت کے باعث حد نگاہ کم ہے۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی پڑنے کی توقع ہے۔

تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور شمال مغربی بلوچستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ/دھند جبکہ چند مقامات پر شدید دھند چھائے رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

گلگت بلتستان میں سرد موسم اور برفباریگذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی اضلاع میں سموگ جبکہ رات اور صبح کے اوقات میں چند مقامات پر دھند چھائی رہی۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ منفی 05، اسکردو اور گوپس منفی 03، بگروٹ منفی 02، اور پاڑہ چنار میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

بونڈی بیچ حملہ: احمد الاحمد نے جان پر کھیل کر حملہ آور کو ناکام بنایا، دنیا بھر میں ہیرو قرار

سڈنی: آسٹریلیا کے مشہور ساحل بونڈی بیچ پر یہودیوں کے تہوار حنوکا (چانوکا) کی تقریب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے