بدھ , جنوری 28 2026

پی ٹی آئی کا دھرنا ختم، متعدد کارکن گرفتار

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات نہ کرانے پر اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر بانی کی بہنوں اور پی ٹی آئی کارکنوں کا دھرنا پولیس نے رات تقریباً دو بجے ختم کرا دیا۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا، جبکہ کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا۔ اس تصادم کے دوران پولیس نے متعدد پی ٹی آئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

اس سے قبل پولیس کی جانب سے قبضے میں لی گئی گاڑیوں کی واپسی پر پی ٹی آئی اور پولیس کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار رہا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے پانچ گاڑیاں واپس کی تھیں، لیکن دھرنے کی قیادت نے تمام گاڑیوں کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ پولیس نے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی 14 سرکاری اور نجی گاڑیاں قبضے میں لے کر تھانے منتقل کی تھیں، جو دھرنے کے شرکاء کی ملکیت تھیں۔ یہ کارروائی پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کے دوران کی گئی تھی۔

پی ٹی آئی قیادت کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات سیاسی انتقام کا حصہ ہیں، جبکہ پولیس کا مؤقف ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

فیصل ٹاؤن کے خلاف مبینہ لینڈ فراڈ پر مقدمہ درج

راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے ہاؤسنگ اسکیم “فیصل ٹاؤن” کی انتظامیہ کے خلاف …