بدھ , دسمبر 10 2025

پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کا کم سے کم میرٹ 93.6273 فیصد

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس پروگرام کے لیے پہلی سلیکشن لسٹ جاری کر دی ہے۔

اس سال سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے کم سے کم میرٹ 93.6273 فیصد رہا، جو گزشتہ سال کے 94.3621 فیصد سے قدرے کم ہے۔

یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پہلی سلیکشن لسٹ میں مختلف میڈیکل کالجز کے میرٹ درج ذیل ہیں:

  • کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور: 94.9167 فیصد
  • علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور: 94.4955 فیصد
  • سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لاہور: 94.2727 فیصد
  • نشتر میڈیکل کالج ملتان: 94.1955 فیصد
  • امیر الدین میڈیکل کالج لاہور: 94.0788 فیصد
  • راولپنڈی میڈیکل کالج: 93.997 فیصد
  • فاطمہ جناح میڈیکل کالج لاہور: 93.8697 فیصد
  • پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد: 93.8652 فیصد
  • قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور: 93.8111 فیصد
  • گوجرانوالہ میڈیکل کالج: 93.7879 فیصد
  • ساہیوال میڈیکل کالج: 93.7636 فیصد
  • خواجہ صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ: 93.7364 فیصد
  • نواز شریف میڈیکل کالج گجرات: 93.7091 فیصد
  • سرگودھا میڈیکل کالج: 93.6899 فیصد
  • ڈی جی خان میڈیکل کالج: 93.6596 فیصد
  • شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان: 93.6394 فیصد
  • نارووال میڈیکل کالج: 93.6273 فیصد (کم سے کم میرٹ)

یو ایچ ایس کے ترجمان کے مطابق منتخب امیدوار کالج فیس کا چالان یو ایچ ایس ایڈمیشن پورٹل سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

سرکاری میڈیکل کالجوں میں سالانہ فیس صرف 18 ہزار روپے ہے۔ امیدواروں کو فیس جمع کرانے کے بعد متعلقہ میڈیکل کالج میں تحریری طور پر جوائننگ دینا ہوگی۔ فیس جمع کرانے اور جوائننگ کی آخری تاریخ 12 دسمبر 2025 ہے۔

اس کے بعد فیس جمع نہ کرانے والے امیدواروں کو داخلہ نہیں ملے گا اور ان کی جگہ اگلی سلیکشن لسٹ میں امیدواروں کو دی جائے گی۔

وائس چانسلر یو ایچ ایس نے تمام میڈیکل کالجوں میں منتخب امیدواروں کے لیے فیسیلیٹیشن ڈیسک قائم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں تاکہ داخلہ کے عمل میں آسانی ہو۔ دوسری سلیکشن لسٹ 12 دسمبر کی شام کو جاری کی جائے گی۔پنجاب کے 17 سرکاری میڈیکل کالجوں میں اوپن میرٹ کی کل 3121 سیٹیں دستیاب ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

’’67 تولے سونے کی واپسی مانگی تو سہیلی نے لیڈی ڈاکٹر کو آدھے گھنٹے میں قتل کروا دیا‘‘

دوستی سونے پر بھاری پڑ گئی۔ ایبٹ آباد کی لیڈی ڈاکٹر وردہ مشتاق کو ان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے