منگل , دسمبر 9 2025

’’67 تولے سونے کی واپسی مانگی تو سہیلی نے لیڈی ڈاکٹر کو آدھے گھنٹے میں قتل کروا دیا‘‘

دوستی سونے پر بھاری پڑ گئی۔ ایبٹ آباد کی لیڈی ڈاکٹر وردہ مشتاق کو ان کی قریبی سہیلی ردا جدون نے صرف اس لیے موت کے گھاٹ اتار دیا کہ ڈاکٹر نے اپنا 67 تولے سونا واپس مانگ لیا تھا۔

پولیس کے مطابق جمعرات 4 دسمبر کو ردا جدون خود اسپتال پہنچیں اور ڈاکٹر وردہ کو “سونے کی واپسی” کے بہانے ساتھ لے گئیں۔ اسپتال سے نکلتے ہی اغوا کیا گیا اور محض آدھے گھنٹے کے اندر وحشیانہ قتل کر دیا گیا۔

لاش کو شہر کے قریب نالے میں پھینک دیا گیا تھا جو پیر کو ملزمان کی نشاندہی پر برآمد ہوئی۔آج انسداد دہشتگردی عدالت نے مرکزی ملزمہ ردا جدون، اس کے شوہر وحید، ندیم اور پرویز کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پانچواں ملزم شمریز تاحال مفرور ہے۔

ڈاکٹرز برادری غم و غصے میں ہے۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی کال پر آج بھی صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز اور elective آپریشنز مکمل بند ہیں۔ پشاور، ایبٹ آباد، مردان، سوات سمیت ہر بڑے شہر میں ڈاکٹرز سڑکوں پر ہیں اور 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے:
“ہم مریض بچاتے ہیں، ہماری جانوں کی حفاظت کون کرے گا؟”پولیس نے جے آئی ٹی بنا دی ہے اور ڈی پی او ایبٹ آباد نے واضح کیا ہے کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

لیکن سوال ابھی بھی وہی ہے: سونے کی امانت واپس مانگنا اتنا بڑا جرم تھا؟

About Aftab Ahmed

Check Also

برطانوی حکومت کا پاکستانی یوٹیوب سٹار رجب بٹ کا ویزا منسوخ، ملک بدر کرکے پاکستان واپس بھیج دیا

برطانیہ کی ہوم آفس نے پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور مشہور یوٹیوب سٹار رجب بٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے