
وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس آج وزارت خزانہ میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں بجلی، پیٹرولیم، درآمدات، ڈیجیٹلائزیشن اور دیگر شعبوں سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔اہم فیصلے:
- سرکلر ڈیبٹ مینجمنٹ پلان 2025-26 منظور
پاور ڈویژن کی جانب سے پیش کردہ پلان کی منظوری دے دی گئی۔ ای سی سی نے پاور ڈویژن کو ہدایت کی کہ وہ وزارت خزانہ کے ساتھ مل کر درمیانی مدتی پلان تیار کرے تاکہ بجلی شعبے پر حکومتی سبسڈی کو مرحلہ وار کم کیا جائے۔ ڈسکوز کے ساتھ فالو اپ میکانزم بھی قائم کرنے کا حکم دیا گیا۔ - گاڑیوں کی درآمد پالیسی میں تبدیلی
اب صرف ٹرانسفر آف ریزیڈنس اور گفٹ اسکیم کے تحت ہی ذاتی گاڑیاں درآمد کی جا سکیں گی۔ دونوں اسکیموں پر کمرشل درآمد جیسے سیفٹی اور ماحولیاتی معیارات نافذ ہوں گے۔ درآمد کا وقفہ 2 سال سے بڑھا کر 3 سال کر دیا گیا۔ درآمد شدہ گاڑی ایک سال تک ناقابلِ منتقل ہوگی۔ - پیٹرولیم ڈیلرز اور او ایم سیز کے مارجن میں اضافہ
پٹرول (MS) اور ڈیزل (HSD) پر او ایم سیز و ڈیلرز کے مارجن کو 2023-24 اور 2024-25 کے قومی سی پی آئی کے مطابق ایڈجسٹ کرنے کی منظوری۔ اضافہ 5 سے 10 فیصد تک رکھا گیا۔
نصف اضافہ فوری طور پر دیا جائے گا، باقی نصف ڈیجیٹلائزیشن کی پیشرفت سے مشروط ہوگا۔ پیٹرولیم ڈویژن 1 جون 2026 تک رپورٹ جمع کرائے گا۔ - کلوروفارم کی درآمد پر پابندی
کلوروفارم کو زہریلا اور کینسر پیدا کرنے والا قرار دیتے ہوئے اس کی درآمد صرف دواساز کمپنیوں تک محدود کر دی گئی۔ درآمد کے لیے ڈریپ سے این او سی لازمی قرار۔ - غنی گلاس کی سبسڈی والی گیس/آر ایل این جی نرخ کی درخواست مسترد
ای سی سی نے قرار دیا کہ اب ایکسپورٹ سبسڈی کی پالیسی ختم ہو چکی ہے، اس لیے درخواست قابل عمل نہیں۔ وسیع البنیاد ایکسپورٹ سپورٹ اقدامات پہلے ہی جاری ہیں۔ - ڈیجیٹل پاکستان اتھارٹی کے لیے 1.28 ارب روپے کا ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ منظور
- ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کو 5 ارب روپے کا ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ جاری
- پاسکو کو ختم کرنے کے لیے خصوصی مقصدی کمپنی بنانے کی منظوری
پاسکو کی باقیات و ذمہ داریاں نمٹانے کے لیے خصوصی کمپنی بنائی جائے گی۔ کام مکمل ہوتے ہی کمپنی تحلیل کر دی جائے گی۔ - پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کو پنشن و میڈیکل اخراجات کے لیے بجٹ مختص کرنے کی اصولی منظوری
اجلاس میں وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر توانائی سردار اوئیس احمد خان لغاری، وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ، متعلقہ وفاقی سیکرٹریز اور سینئر افسران نے شرکت کی۔
UrduLead UrduLead