منگل , دسمبر 9 2025
بریکنگ نیوز

بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری، 15 فروری 2026 کو پولنگ ہوگی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دارالحکومت اسلام آباد میں طویل انتظار کے بعد بلدیاتی انتخابات کا حتمی شیڈول جاری کر دیا ہے۔

اعلان کے مطابق اسلام آباد کی یونین کونسلوں میں بلدیاتی انتخابات 15 فروری 2026ء (اتوار) کو ہوں گے۔ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے (مسلسل) تک ہوگی۔

مکمل انتخابی شیڈول یہ ہے:

  • پبلک نوٹس جاری کرنا: 19 دسمبر 2025
  • کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخیں: 22 سے 27 دسمبر 2025
  • کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال: 30 دسمبر 2025 سے 3 جنوری 2026
  • اپیلیں دائر کرنے کی تاریخیں: 5 سے 8 جنوری 2026
  • اپیلیں نمٹانے کی تاریخیں: 9 سے 13 جنوری 2026
  • کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ: 15 جنوری 2026
  • امیدواروں کی حتمی فہرست کی اشاعت اور انتخابی نشانات الاٹمنٹ: 16 جنوری 2026
  • پولنگ کا دن: 15 فروری 2026 (صبح 8 سے شام 5 بجے تک)
  • نتائج کی ترتیب و اشاعت: 16 سے 19 فروری 2026

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے بتایا کہ تمام ریٹرننگ افسران 19 دسمبر کو کاغذاتِ نامزدگی کے لیے پبلک نوٹس آویزاں کریں گے۔ انتخابات شفاف، آزادانہ اور پرامن ماحول میں کرانے کے لیے مکمل انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات تقریباً 4 سال سے التوا کا شکار تھے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے بعد الیکشن کمیشن نے بالآخر شیڈول جاری کیا ہے۔اب تمام سیاسی جماعتوں نے تیاریاں تیز کر دی ہیں جبکہ آزاد امیدوار بھی میدان میں اترنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

آئی ایم ایف کی منظوری: پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط اور 20 کروڑ ڈالر اضافی رسائی ملے گی

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (ای …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے