
یورپی یونین نے گوگل کے خلاف ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ (DMA) اور مقابلہ جاتی قوانین کی مبینہ خلاف ورزیوں پر باضابطہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، الزام ہے کہ گوگل نے پبلشرز کی ویب سائٹس اور یوٹیوب پر موجود مواد کو بغیر کسی اجازت یا مناسب معاوضہ کے اپنے مصنوعی ذہانت (AI) ماڈلز کی تربیت اور خدمات کے لیے استعمال کیا۔
یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ تحقیقات اس بات کا جائزہ لیں گی کہ کیا گوگل نے اس عمل سے مقابلہ جاتی ماحول کو نقصان پہنچایا ہے یا دیگر AI ڈیولپرز کو غیر منصفانہ طور پر پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی ہے۔
یہ اقدام اس تناظر میں اہم ہے کہ حالیہ برسوں میں AI کمپنیاں بڑے پیمانے پر انٹرنیٹ سے ڈیٹا جمع کر کے ماڈلز تیار کر رہی ہیں، جبکہ مواد فراہم کرنے والے پبلشرز اور تخلیق کاروں کا مطالبہ ہے کہ ان کے کام کا استعمال معاوضے کے ساتھ کیا جائے۔
گوگل نے اب تک اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے، البتہ کمپنی کا مؤقف رہا ہے کہ وہ مواد کے استعمال کے لیے مناسب قوانین کی پابندی کرتی ہے۔
یورپی یونین کی یہ تحقیقات گوگل کے لیے ایک اور بڑا چیلنج ہے، کیونکہ کمپنی پہلے ہی متعدد اینٹی ٹرسٹ مقدمات اور جرمانوں کا سامنا کر رہی ہے۔
UrduLead UrduLead