بدھ , جنوری 28 2026

دبئی ایئر شو میں بھارتی جنگی طیارہ تباہ

دبئی ایئر شو کے دوران بھارت کا ملکی طور پر تیار کردہ جنگی طیارہ تیجس مظاہرے کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے کی باضابطہ تصدیق بھارتی ایئرفورس نے کر دی ہے۔

امریکی نشریاتی اداروں کے مطابق طیارہ ایئر شو میں ایک فضائی کرتب کے دوران بلند رفتار موڑ لیتے ہوئے توازن کھو بیٹھا اور چند ہی لمحوں میں زمین سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔ دبئی ایئر شو میں موجود شرکا نے طیارے کو شعلوں میں گھرتے دیکھا جس کے بعد فوری طور پر ریسکیو ٹیموں کو روانہ کیا گیا۔

بھارتی میڈیا نے بھی تیجس طیارے کے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ابتدائی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ بھارتی رپورٹس کے مطابق گرنے والے طیارے کے پائلٹس کے بارے میں معلومات جمع کی جارہی ہیں اور یہ معلوم کیا جا رہا ہے کہ آیا وہ محفوظ باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے یا نہیں۔

تیجس بھارت کا لائٹ کومبیٹ ایئرکرافٹ (LCA) پروگرام کا حصہ ہے، جسے ملک میں دفاعی خود انحصاری بڑھانے کے دعوؤں کے ساتھ فروغ دیا جا رہا ہے۔ دبئی ایئر شو میں اس طیارے کی شرکت بھارت کے لیے دفاعی برآمدات کے امکانات اجاگر کرنے کی کوشش تھی، تاہم حادثے کے بعد اس کی کارکردگی اور سیکیورٹی پر نئے سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔

ایئر شو میں دیگر ممالک کے فوجی نمائندوں اور تکنیکی ماہرین نے بھی حادثے پر تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ منتظمین نے کہا ہے کہ مکمل انکوائری کے بعد ہی مزید معلومات جاری کی جائیں گی۔

بھارتی ایئرفورس نے کہا ہے کہ واقعے کی تفصیلی تفتیش کی جائے گی اور طیارے کے تکنیکی نظام، پرواز کے پیٹرن اور موسمی حالات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

“اورحان غازی” سیزن 1 میں تاریخی فیصلے کی جھلک

سلطان اورحان بے کی تاج پوشی کے بعد سلطنتِ عثمانیہ میں ایک نئے اور منظم …