بدھ , نومبر 12 2025

آئی سی سی نے نئی رینکنگ جاری کر دی، پاکستانی کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں تبدیلی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کر دی، جس میں بھارتی کھلاڑی بدستور سرفہرست رہے جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے رینکنگ میں بہتری اور تنزلی کا ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ:
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی فہرست میں بھارت کے ابھیشک شرما اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔ سری لنکا کے کوسال پریرا دو درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر پہنچ گئے۔

جنوبی افریقہ کے ڈیوالڈ بریوس بھی دو درجے بہتری کے ساتھ 12ویں نمبر پر آ گئے، جبکہ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان 11ویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

بھارت کے شبمن گل نے 8 درجے بہتری کے بعد 22ویں نمبر پر جگہ بنائی، اور نیوزی لینڈ کے ٹم رابنسن 18 درجے ترقی کے بعد 23ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

آل راؤنڈرز اور بولرز:
ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں پاکستان کے صائم ایوب نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی، جو پاکستان کے لیے ایک اہم کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔ بولرز کی فہرست میں بھارت کے ورون چکرورتھی بدستور پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ افغانستان کے راشد خان ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے۔


نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی چھ درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آئے، اور پاکستان کے ابرار احمد آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بھی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں 13ویں پوزیشن حاصل کی۔

ون ڈے پلیئرز رینکنگ:
آئی سی سی ون ڈے بیٹرز کی تازہ فہرست میں بھارت کے کپتان روہت شرما کی پہلی پوزیشن برقرار رہی، جبکہ ویرات کوہلی ایک درجہ بہتری کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچ گئے۔ پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلے گئے۔

آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا نے دو دو درجے ترقی کے بعد بالترتیب 11ویں اور 12ویں پوزیشن حاصل کی۔ ساؤتھ افریقہ کے کوئنٹن ڈی کاک چار درجے ترقی کے ساتھ 15ویں نمبر پر پہنچ گئے۔


پاکستانی آل راؤنڈر اور ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا 14 درجے لمبی چھلانگ لگا کر 16ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان چار درجے تنزلی کے بعد 27ویں، جبکہ اوپنر فخر زمان پانچ درجے تنزلی کے بعد 31ویں نمبر پر چلے گئے۔ دوسری جانب نوجوان بلے باز صائم ایوب نے 18 درجے بہتری کے ساتھ 36ویں پوزیشن حاصل کی۔

بولرز رینکنگ:
آئی سی سی ون ڈے بولرز میں افغانستان کے راشد خان بدستور پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ انگلینڈ کے جوفرا آرچر ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے اور سری لنکا کے وانندو ہسارانگا ایک درجہ بہتری کے ساتھ نویں نمبر پر پہنچ گئے۔

پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد 16ویں نمبر پر آ گئے، تاہم ابرار احمد نے 18 درجے کی زبردست بہتری کے بعد 20ویں نمبر حاصل کی۔ سری لنکا کے کیتھ فلیچر اور اسیتھا فرنینڈو چھ چھ درجے ترقی کے ساتھ بالترتیب 25ویں اور 26ویں نمبر پر آ گئے۔

پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف دو درجے بہتری کے بعد 29ویں، جبکہ آل راؤنڈر محمد نواز پانچ درجے ترقی کے ساتھ 65ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ ساؤتھ افریقہ کے ناندرے برگر نے 46 درجے کی غیر معمولی بہتری دکھاتے ہوئے 73ویں پوزیشن حاصل کی۔

آئی سی سی کی رینکنگ کے مطابق پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی تسلسل کے ساتھ بہتری کی طرف گامزن ہے، تاہم بیٹنگ کے شعبے میں پچھلے چند مہینوں کے دوران اتار چڑھاؤ برقرار ہے۔ کرکٹ ماہرین کے مطابق آنے والی سیریز پاکستان کے لیے عالمی رینکنگ میں بہتری کا نیا موقع ثابت ہو سکتی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سرد موسم میں جلد کی خشکی میں اضافہ، وجوہات اور احتیاطی تدابیر

سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر میں درجہ حرارت میں کمی کے باعث …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے