جمعرات , دسمبر 11 2025
بریکنگ نیوز

ماہرہ خان اور فواد خان کی فلم “نیلوفر” کا مکمل میوزک البم ریلیز

فلم 28 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی


پاکستانی فلم انڈسٹری کے شائقین کے لیے بڑی خبر — ماہرہ خان اور فواد خان کی طویل عرصے سے منتظر فلم “نیلوفر” کا مکمل میوزک البم ریلیز کر دیا گیا ہے، جبکہ فلم 28 نومبر 2025 کو ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

فلم کی ٹیم نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے نام ایک جذباتی پیغام جاری کیا:

“ہم نے اس گانے کو برسوں دل کے قریب رکھا… اور اب یہ آپ کا ہے۔🪷”

یہ پیغام سامنے آتے ہی شائقین میں جوش کی لہر دوڑ گئی، اور فلم کے گانے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق، فلم نیلوفر کا میوزک البم معروف موسیقاروں نے تیار کیا ہے جس میں رومانوی اور کلاسیکی دھنوں کا خوبصورت امتزاج پیش کیا گیا ہے۔ گانوں میں جذبہ، درد اور محبت کے رنگ نمایاں ہیں۔

فواد خان اور ماہرہ خان کی جوڑی ایک بار پھر بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے جا رہی ہے۔ شائقین اسے ان کی مشہور ڈرامہ سیریل ہمسفر کے بعد ایک اور یادگار پیشکش قرار دے رہے ہیں۔

فلم نیلوفر کی سینما ریلیز 28 نومبر 2025 کو مقرر کی گئی ہے، جبکہ اس کا مکمل میوزک البم اب تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی رہائشیوں کی مدد پر بھاری جرمانے اور قید کی سزا

متحدہ عرب امارات نے اپنے رہائشی اور امیگریشن قوانین کو مزید سخت کرتے ہوئے غیر …