پیر , اکتوبر 27 2025

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کو نیا کنٹریکٹ نہ دینے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کو نیا کنٹریکٹ نہ دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور ان کی جگہ نئے ہیڈ کوچ کی تقرری اگلے ہفتے متوقع ہے۔

محمد وسیم کو 2024 میں قومی ویمن ٹیم کا ہیڈ کوچ تعینات کیا گیا تھا، تاہم ان کی کوچنگ کے دوران ٹیم کی کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی۔ ذرائع کے مطابق ویمن ٹیم کی مجموعی کارکردگی میں مسلسل زوال دیکھا گیا، حالانکہ پی سی بی نے انہیں مکمل سپورٹ فراہم کی تھی۔

ورلڈ کپ میں ٹیم ایک بھی میچ نہ جیت سکی، جب کہ کھلاڑیوں کی جانب سے کوچ کی عدم توجہی اور کوچنگ میں دلچسپی نہ لینے کی شکایات بھی سامنے آئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد وسیم کا رویہ سخت اور اکھڑ مزاج رہا، جس کے باعث ان کے بولنگ کوچ، بیٹنگ کوچ اور بعض کھلاڑیوں کے ساتھ تعلقات کشیدہ رہے۔ وہ ٹیم سلیکشن اور سپورٹ اسٹاف کی تقرریوں میں بھی براہِ راست شامل رہے، مگر نتائج نہ مل سکے۔

محمد وسیم خود ایک بیٹسمین رہے ہیں، مگر ان کی قیادت میں ٹیم کی بیٹنگ سب سے کمزور شعبہ ثابت ہوئی۔ بولنگ اور فیلڈنگ میں بھی کوئی نمایاں بہتری نظر نہیں آئی۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق بورڈ آئندہ ہفتے نئے ہیڈ کوچ کا اعلان کرے گا، اور اس بار کسی ایسے امیدوار کو منتخب کیے جانے کا امکان ہے جسے خواتین کرکٹ کے شعبے میں بین الاقوامی تجربہ حاصل ہو تاکہ ٹیم کی کارکردگی کو بہتر سمت دی جا سکے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان، جنوبی افریقہ کا پہلا ٹی20 کل راولپنڈی میں

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی ٹی20 سیریز کا پہلا میچ 28 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے