
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم کا تیسرا میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا، جس کے باعث پاکستان اور سری لنکا کو ایک ایک پوائنٹ پر اکتفا کرنا پڑا۔
کولمبو میں کھیلا جانے والا ایک روزہ میچ آغاز ہی سے بارش سے متاثر رہا، جسے پہلے 34 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا۔ بارش تھمنے پر سری لنکن ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ گرین شرٹس نے 4 اعشاریہ 2 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 18 رنز بنائے تھے کہ بارش ایک بار پھر شروع ہوگئی۔
بارش کے باعث کھیل طویل عرصے تک رکا رہا اور بالآخر امپائرز نے موسم بہتر نہ ہونے پر میچ ختم کرنے کا فیصلہ کیا، یوں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
ایونٹ میں پاکستان ویمنز ٹیم کے مجموعی پوائنٹس کی تعداد 3 ہوگئی — تینوں پوائنٹس بارش سے متاثرہ میچز سے حاصل ہوئے۔ گرین شرٹس نے مجموعی طور پر 7 میچز کھیلے، جن میں سے 4 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مسلسل بارشوں کے باعث پاکستان ویمنز ٹیم کی ٹورنامنٹ میں پوزیشن مزید متاثر ہوئی ہے، تاہم اگلے مرحلے میں جگہ بنانے کے لیے ٹیم کو آئندہ میچوں میں بہتر کارکردگی دکھانا ہوگی۔
UrduLead UrduLead