
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں بنگلادیش ویمن ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کو باآسانی سات وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی فتح حاصل کرلی۔
پاکستانی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے محض 129 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ بنگلادیش کی باؤلنگ لائن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی مضبوط بیٹنگ کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔
جواب میں بنگلادیش ویمن ٹیم نے ہدف 31.1 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ جیت کے وقت بنگلادیش کے 113 گیندیں باقی تھیں، جو ان کی بھرپور بیٹنگ کا مظہر ہے۔

یہ فتح بنگلادیش کے لیے نہ صرف اعتماد کی بحالی کا باعث بنے گی بلکہ آئندہ میچز کے لیے ان کا مورال بھی بلند کرے گی، جبکہ پاکستان ویمن ٹیم کو اپنی بیٹنگ لائن پر نظرثانی کرنے کی اشد ضرورت ہے۔