پیر , اگست 3 2026

کراچی کنگز: پلے آف کی دوڑ سے باہر

کراچی کنگز کی ٹیم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے پلے آف کے مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔ 

کراچی میں کھیلے گئے ایونٹ کے 28ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سعود شکیل کی شاندار بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری گیند پر شکست دی۔ 

اس فتح کے ساتھ ہی کوئٹہ کی ٹیم نے پی ایس ایل 9 کے پلے آف مرحلے کےلیے کوالیفائی کیا۔ 

دوسری جانب کوئٹہ کی اس فتح کے بعد کراچی کنگز کی ٹیم پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

پلے آف میں پہنچنے والی چار ٹیموں میں ملتان سلطانز، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شامل ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان نے 2026 کامن ویلتھ گیمز میں پہلا میڈل جیت لیا

ارشد ندیم کی ابتدائی مرحلے میں ہی ایونٹ سے باہر پاکستان کی پہلی میڈل کامیابی …