انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کو بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور کاروبار کے ابتدائی سیشن میں کے ایس ای 100 انڈیکس 150 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔
صبح 9 بج کر 35 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 400.18 پوائنٹس (0.27 فیصد) اضافے سے 150,371.30 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ ہورہا تھا۔
مارکیٹ میں خریداری کا رجحان آٹوموبائل اسمبلرز، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، او ایم سیز، دواسازی، بجلی کی پیداوار اور ریفائنری سیکٹرز میں نمایاں رہا۔ حبکو، اے آر ایل، این آر ایل، مری، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی ایس او، ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی سی، ایچ بی ایل، میزان بینک، نیشنل بینک اور یو بی ایل کے شیئرز مثبت زون میں دکھائی دیے۔
واضح رہے کہ پیر کو بھی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا تھا اور کے ایس ای-100 انڈیکس 1,353 پوائنٹس (0.91 فیصد) اضافے کے ساتھ 149,971.12 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
انٹربینک مارکیٹ
انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔
صبح 10 بجے کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 22 پیسے (0.08 فیصد) مضبوط ہوکر 281.53 پر ٹریڈ ہورہا تھا۔
یاد رہے کہ پیر کے روز مقامی کرنسی 281.75 پر بند ہوئی تھی۔
یہ انٹرا ڈے اپڈیٹ ہے