
ٹیلی کام کمپنی جاز پر صارفین سے 6 ارب 58 کروڑ روپے اضافی وصولیوں کا الزام، سینیٹ کمیٹی آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے نوٹس لے لیا،چیئرمین پی ٹی اے سے بریفنگ طلب کرلی گئی ہے۔
پاکستان کی سرفہرست ٹیلی کام کمپنی جاز پر صارفین سے 6 ارب 58 کروڑ روپے اضافی وصولیوں کا الزام سامنے آیا ہے،
سینیٹ قائمہ کمیٹی آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے اربوں روپے اضافی وصولیوں کا نوٹس لے لیا ہے،سینیٹ قائمہ کمیٹی آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے چیئرمین پی ٹی اے سے بریفنگ طلب کرلی ہے،

کمیٹی کے ایجنڈا کے مطابق حالیہ آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جاز پر صارفین سے 6 ارب 58 کروڑ اضافی وصولیوں کا الزام ہے،جاز کو سہ ماہی بنیاد پر 15 فیصد ٹیرف بڑھانے کی اجازت دی گئی ہے، جس پر قائمہ کمیٹی نے چیئرمین پی ٹی اے سے صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ طلب کرلی ہے،
قائمہ کمیٹی میں موبائل صارفین سے اضافی وصولیوں پر پی ٹی اے کے کردار پر بریفنگ ہوگی، قائمہ کمیٹی نے آڈٹ رپورٹ پر پی ٹی اے سے مفصل وضاحت طلب کی ہے، قائمہ کمیٹی کا اجلاس پلوشہ خان کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ ھاؤس میں 25 اگست کو منعقد ہوگا۔