پیر , اکتوبر 13 2025

پی ایس ایکس میں جاری تیزی کا سلسلہ بدستور برقرار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جاری تیزی کا سلسلہ بدستور برقرار ہے، جہاں بدھ کو کاروبار کے آغاز پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

صبح 9 بج کر 40 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 625.22 پوائنٹس یا 0.43 فیصد اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 47 ہزار630 کی سطح پر تھا۔

اہم شعبوں جیسے آٹوموبائل اسمبلرز، کمرشل بینک، کھاد ساز کمپنیاں، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیز، آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ریفائنریز میں سرمایہ کاری کا رجحان دیکھا گیا۔ بڑی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن رکھنے والے شیئرز، جیسے اے آر ایل، او جی ڈی سی، پی او ایل، ایس این جی پی ایل، ایچ بی ایل، ایم سی بی، ایم ای بی ایل اور این بی پی مثبت زون میں ٹریڈ کر رہے تھے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مضبوط کارپوریٹ منافع اور توانائی سمیت کلیدی شعبوں میں امریکہ سے سرمایہ کاری کی توقعات، مارکیٹ میں مثبت جذبات کو تقویت دے رہی ہیں۔

منگل کو پی ایس ایکس نے اتار چڑھاؤ بھرے سیشن کے بعد ریکارڈ سطح پر اختتام کیا، حالانکہ سرمایہ کاروں نے حالیہ منافع سمیٹنے کے لیے بڑی فروخت بھی کی۔ بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 75.48 پوائنٹس یا 0.05 فیصد اضافے کے ساتھ 147,005.32 پوائنٹس پر بند ہوا۔

روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری

انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں 282 روپے کی سطح سے گرکر 281 کی سطح پر آگیا۔

صبح 10 بجے ڈالر کے مقابلے روپیہ 45 پیسے یا 0.16 فیصد کی بہتری سے 281.97 کا ہوگیا۔

یاد رہے کہ منگل کو ڈالر کے مقابلے روپیہ 282.42 پر بند ہوا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سینیٹر انوشہ رحمان پنجاب کی سینئر ایڈوائزر مقرر

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سینیٹر …