پیر , اکتوبر 13 2025

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو بھی تیزی کا سلسلہ برقرار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو بھی تیزی کا سلسلہ برقرار رہا، جب کہ بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس نے انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران 1000 پوائنٹس کا اضافہ کیا۔

صبح 11 بجکر 5 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 1,000.47 پوائنٹس یا 0.68 فیصد اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 47 ہزار930 کی سطح پر موجود تھا۔

کاروبار میں آٹو موبائل اسمبلرز، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیز (او ایم سیز) سمیت اہم شعبوں میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔ نمایاں کمپنیوں میں ماری، پی او ایل، پی ایس او، ایس ایس جی سی، ایس این جی پی ایل، ایچ بی ایل، ایم سی بی، ایم ای بی ایل اور یو بی ایل کے شیئرز مثبت زون میں ٹریڈ ہو رہے تھے۔

تجزیہ کاروں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کو حوصلہ افزا کارپوریٹ منافع اور پاکستان کے توانائی کے شعبے میں متوقع امریکی سرمایہ کاری کی خبروں سے جوڑا۔

امریکا سے واپسی پر غیر رسمی گفتگو میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کو جلد مختلف شعبوں میں امریکا سے خاطر خواہ سرمایہ کاری کی خوشخبری ملے گی۔ انہوں نے امریکی حکام کے ساتھ تجارتی مذاکرات کو پاکستان کے لیے بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک درست سمت میں گامزن ہے اور اس کے نتائج جلد سامنے آئیں گے۔

گزشتہ روز پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا غلبہ رہا، جب بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1,547.05 پوائنٹس یا 1.06 فیصد اضافے کے ساتھ 146,929.84 پوائنٹس پر بند ہوا۔

روپے کی قدر میں بہتری

پاکستانی روپے نے منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں قدر میں بہتری کی رفتار برقرار رکھی، اور ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں 0.06 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا۔

صبح 10 بج کر 20 منٹ پر،مقامی کرنسی 282.28 کی سطح پر ٹریڈ ہو رہی تھی، جو کہ 0.17 روپے کا اضافہ ہے۔

گزشتہ روز پیر کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 282.45 پر بند ہوا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی دیکھی …