
موجودہ حکومت کےپہلے 16ماہ میں پاور سیکٹرکا گردشی قرضہ ( سرکلر ڈیٹ) ایک ہزار 65 ارب روپےکم ہوگیا۔
شبہازحکومت کےابتدائی 16 ماہ کے پاور سیکٹرکے گردشی قرض کی تفصیلات سامنے آگئیں، جن کے مطابق موجودہ حکومت میں پاور سیکٹرکا گردشی قرضہ ایک ہزار 65 ارب روپےکم ہوگیا۔
پاور ڈویژن کی جانب سے جاری دستاویزات کے مطابق جون 2025 تک پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ ایک ہزار 614 ارب روپے رہا۔
دستاویزات کے مطابق فروری 2024 تک پاورسیکٹر کے گردشی قرض کاحجم 2 ہزار 679 ارب روپے تھا۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ مئی 2025 کے مقابلے میں جون 2025 میں پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ 856 ارب روپےکم ہوا، مئی تک پاور سیکٹرکا گردشی قرضہ 2 ہزار 470 ارب روپے تھا۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ مالی سال میں پاورسیکٹر کے سرکلرڈیٹ میں 779 ارب روپے کی کمی ہوئی تھی اور جون2024 تک پاور سیکٹر کےگردشی قرضے کاحجم 2 ہزار 393 ارب روپے تھا۔