بدھ , اکتوبر 15 2025

آج سے حج واجبات کی وصولی کا آغاز

حج واجبات کی وصولی کا آغاز آج (پیر) سے ہوگا، نامزد بینکوں اور آن لائن پورٹل کے ذریعے بھی حج درخواستیں جمع کروانے کی سہولت حاصل ہوگی۔

ترجمان وزارت مذہبی امورکا کہنا ہے کہ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر رجسٹرڈ افراد سے پہلی قسط 4 تا 9 اگست وصول کی جائیگی، نشستیں دستیاب ہونے پر 11 تا 16 اگست تک نئے عازمین حج اپلائی کر سکیں گے۔

نشستیں مکمل ہوتے ہی حج واجبات کی وصولی روک دی جائے گی ، حج پیکیج 2026 ساڑھے11 تا ساڑھے 12 لاکھ کے درمیان ہو گا ، حج کی قربانی (دم شکر) واجبات میں شامل ہے۔

دوسری قسط یکم نومبر سے وصول کی جائے گی، دوبارہ حج کرنے اور عمر کی بالائی حد کی پابندی ختم کردی گئی ، یکم مارچ 2014 کے بعد پیدا ہونے والے بچے اپلائی نہیں کر سکتے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سمندری کیبل کی مرمت سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کی مرمت کا کام آج صبح …