پیر , اکتوبر 13 2025

حج 2026 کے لیے عازمین کی لازمی رجسٹریشن کا آج آخری دن

حج 2026 کے لیے عازمین کی لازمی رجسٹریشن کا آج (بدھ 9 جولائی) آخری دن ہوگا۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق اب تک دو لاکھ سے زائد پاکستانی شہری آئندہ حج کے لیے رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔

وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ حج 2026 کی رجسٹریشن 15 نامزد بینکوں کے ذریعے کی جا سکتی ہے جبکہ شہری گھر بیٹھے آن لائن بھی خود کو رجسٹر کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ رجسٹریشن کے لیے کسی قسم کی فیس ادا نہیں کرنی ہوگی۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق حج 2026 کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کرانا لازمی قرار دی گئی ہے، اور صرف وہی افراد حج کے اہل تصور کیے جائیں گے جنہوں نے مقررہ وقت میں اپنی رجسٹریشن مکمل کروا لی ہو گی۔ رجسٹریشن مکمل کرنے والے درخواست گزار بعد میں سرکاری یا نجی حج اسکیم میں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکیں گے۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج رجسٹریشن سعودی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں کی جا رہی ہے، اور مکمل رجسٹریشن کے بعد اعداد و شمار حکومت سعودی عرب کو فراہم کیے جائیں گے تاکہ حج کوٹہ مقرر کیا جا سکے۔

حج 2026 کے اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی کے تحت علیحدہ طور پر جاری کیے جائیں گے۔ وزارت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بروقت رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ کسی قسم کی مشکلات سے بچا جا سکے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سینیٹر انوشہ رحمان پنجاب کی سینئر ایڈوائزر مقرر

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سینیٹر …