google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 صدارتی انتخاب کل شیڈول کے مطابق ہو گا - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

صدارتی انتخاب کل شیڈول کے مطابق ہو گا

الیکشن کمیشن نے صدارتی الیکشن ملتوی کرنے کی محمودخان اچکزئی کی درخواست مسترد کر دی۔

الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ صدارتی انتخاب شیڈول کےمطابق ہی ہوگا۔ محموداچکزئی نےالیکشن کمیشن کوصدارتی انتخابات ملتوی کرنےکی درخواست کی تھی۔

الیکشن کمیشن نے محموداچکزئی کی درخواست پرصدارتی انتخابات ملتوی نہ کرنےکا فیصلہ سنایا۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محموداچکزئی نے کہا کہ اسمبلیاں مکمل نہیں ہیں اس لیےصدارتی الیکشن ملتوی کیےجائیں پارلیمنٹ کی تمام جماعتوں پرمشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے سینئر رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی ہونی چاہیےجو مسائل کا حل نکالے۔

محموداچکزئی نے کہا کہ کمیٹی جو بھی ممبران قید میں ہیں یا ان پر کیسز ہیں تو ان کا حل نکالے، پارلیمان کی کمیٹی مسائل کاحل نکال سکتی ہے،تجاویزدےسکتی ہےخدارا ملک پر رحم کریں مسائل مت بڑھائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمان میں ایسے لوگ موجود ہیں جوسارےمسائل کا حل نکال سکتےہیں ہم کیوں عدالتوں کا رخ کرتے ہیں ہم بیٹھ کرمسائل حل کرسکتےہیں یہ اسمبلی نہیں چل سکتی،پارلیمان کی کمیٹی بننی چاہیے۔

واضح رہے کہ کل ہونے والے صدارتی الیکشن کے لیے حکومتی اتحاد کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری جب کہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے محمود خان اچکزئی امیدوار ہیں۔

صدارتی انتخاب کے لیے کل قومی سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ ہوگی۔

صدارتی انتخاب سے قبل آج صدر ڈاکٹر عارف علوی کو ایوان صدر میں الوداعی گارڈ آف آنر بھی پیش کر دیا گیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …