google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آئی ایم ایف مقامی اور سیاسی مسائل پر تبصرہ نہیں کرتا - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

آئی ایم ایف مقامی اور سیاسی مسائل پر تبصرہ نہیں کرتا

آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پیرز نے بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا خط ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے اس پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پیرز کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو پی ٹی آئی کی جانب سے 28 فروری کو خط ملا۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے خط پاکستان کے قرض پروگرام سے متعلق ہے۔

نمائندہ آئی ایم ایف ایسٹر پیرز نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف بین الاقوامی ادارہ ہے جس کا معاشی مسائل تک مینڈیٹ محدود ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ آئی ایم ایف مقامی اور سیاسی مسائل پر تبصرہ نہیں کرتا۔

آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پیرز نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم ادارہ جاتی معاشی استحکام اور ترقی کے لیے انتخابی تنازعات کے شفاف اور پُر امن حل کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …