منگل , اکتوبر 14 2025

آئندہ  15  روز کے لیے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے جس کے باعث ملک میں آئندہ  15  روز کے لیے  پیٹرول اور ڈیزل  کی قیمتوں میں ساڑھے 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل 3 روپے 74 پیسے سستا کرنے کی تجویز ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی ورکنگ کرلی گئی۔

ذرائع  کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی بیشی کا اعلان کیا جائے گا، پٹرول  6 روپے 60 پیسے جب کہ ہائی سپیڈ ڈیزل 5 روپے    27 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے۔

ذرائع  کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 3 روپے 74 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے،  لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے 23 پیسے فی لیٹر تک کمی کی تجویز ہے۔

اوگرا پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ کل حکومت کو بھجوائے گا،  آئل انڈسٹری نے مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بجھوا دی۔

ذرائع  نے بتایا کہ اوگرا کی سمری کی روشنی میں وزیراعظم قیمتوں میں رد و بدل کی حتمی منظوری دیں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سمندری کیبل کی مرمت سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کی مرمت کا کام آج صبح …