پیر , دسمبر 1 2025

انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ فائنل: آج پاکستان اور جاپان کے درمیان کھیلا جائے گا

Pak Vs Japan – 1

انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ کا فائنل آج پاکستان اور جاپان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا،

فیصلہ کن معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

پاکستانی ٹیم نے اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے تمام میچز جیتے ہیں اورناقابل شکست رہی ہے،

قومی ٹیم نے سیمی فائنل میں ملائیشیا کو مات دے کرفائنل میں جگہ بنائی تھی۔

ٹیم انتظامیہ اورکوچنگ اسٹاف کا کہنا ہے کہ کھلاڑی بھرپورتیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے اورقوم کو کامیابی کا تحفہ دیں گے۔

شائقین ہاکی کو پاکستان کی فتح کی امید ہے اور ٹیم کا مورال بلند ہے، فائنل جیتنے کی صورت میں پاکستان ایشیائی چیمپئن بن جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح گیارہ بجے طلب

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح گیارہ بجے طلب کر لیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی …