google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 فیصل آباد آن لائن فراڈ کیس: مرکزی ملزم سابق چیئرمین فیسکو اورمسلم لیگ ن کا رہنما نکلا - UrduLead
اتوار , جولائی 13 2025

فیصل آباد آن لائن فراڈ کیس: مرکزی ملزم سابق چیئرمین فیسکو اورمسلم لیگ ن کا رہنما نکلا

فیصل آباد میں آن لائن فراڈ کیس کے مرکزی ملزم سابق چیئرمین فیسکو تحسین اعوان کے ڈیرے کو عدالتی حکم پر سیل کردیا گیا،

این سی سی آئی اے کے تفتیشی افسر کی استدعا پر سینئر سول جج نے احکامات جاری کیے۔ دوسری جانب مرکزی ملزم سابق فیسکو چیئرمین نے ضمانت قبل از گرفتاری کرالی۔

ملک تحسین نے 2018کے الیکشن میں پی پی98 فیصل آباد سے بھی الیکشن لڑا تھااور ملک تحسین کا تعلق سندھ کے ایک بڑے سیاسی گھرانے سے بھی ہے

فیصل آباد میں بڑے آن لائن فراڈ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ عدالتی حکم پر کیس کے مرکزی ملزم اور سابق چیئرمین فیسکو تحسین اعوان کے ڈیرے کو سیل کر دیا گیا۔

یہ کارروائی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے تفتیشی افسر کی استدعا پر کی گئی، جس پر سینئر سول جج نے احکامات جاری کیے۔

عدالت نے غیر قانونی کال سینٹر سے ضبط کیے گئے سامان کی مکمل تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔

دوسری جانب مرکزی ملزم تحسین اعوان نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر لی ہے۔ این سی سی آئی اے نے فراڈ میں ملوث 149 ملکی و غیر ملکی افراد کو گرفتار کر رکھا ہے، جو جسمانی ریمانڈ پر ہیں اور ان سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں فیصل آباد میں تھانہ بلوچنی کےعلاقے 54 رب میں حساس ادارے اور ایف آئی اے سائبر کرائم وِنگ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سابق چیئرمین فیسکو، مسلم لیگ (ن) کے رہنما تحسین اعوان کی میڈیسن فیکٹری پر چھاپہ مارا۔ جہاں سے 149 ملکی و غیر ملکی افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

فرانس میں ایکس پرالزامات کا باقاعدہ تفتیش کا آغاز

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) ایک نئے قانونی بحران کی زد میں آگیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے