جمعرات , جنوری 29 2026

آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا سلسلہ دوبارہ سے شروع کرنے کا فیصلہ

محکمۂ تعلیم پنجاب نے صوبے میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا سلسلہ دوبارہ سے شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اس حوالے سے محکمۂ تعلیم پنجاب کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے ٹیچرز اور طلباء کی کارکردگی سامنے آئے گی۔

اعلامیے میں محکمۂ تعلیم پنجاب نے بتایا ہے کہ پانچویں کلاس کے بورڈ امتحانات سے طلبہ نفسیاتی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں۔

محکمۂ تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ پانچویں، چھٹی، ساتویں جماعت کے طلباء کے اسکول میں اسسمنٹ ٹیسٹ لیے جائیں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک میں مزید شدید بارشوں اور برفباری کا سلسلہ

مغربی موسمی نظام نے بلوچستان میں داخل پاکستان کے مختلف علاقوں میں ایک فعال مغربی …