پیر , اگست 3 2026

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 2 دن کی چھٹیوں کا اعلان

جنگی صورتحال کے پیش نظر پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 2 دن کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔

وزیر تعلیم پنجاب  رانا سکندر حیات نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تمام تعلیمی ادارے بروز جمعہ اور ہفتہ بند رہیں گے۔

وزیر تعلیم  نے کہا کہ تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رکھے جائیں گے، 

چھٹیوں کے احکامات تمام اسکول، کالجز اور یونیورسٹیوں کے لیے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب بھر کے اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں اتوار تک بند رہیں گی،

پیر 12 مئی سے تدریسی عمل معمول کے مطابق شروع ہوگا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

وفاقی بورڈ نے نہم و دہم کے نتائج کا اعلان کر دیا

وفاقی تعلیمی بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج جاری کر دیے۔ امتحانات میں …