منگل , اکتوبر 14 2025

پاکستان وویمن فٹبا ل ٹیم کی کرغز ٹیم کو 2-1 سے شکست

پاکستان وویمن فٹبال ٹیم نے ایشین وویمن فٹ بال کوالیفائنگ میچ میں کرغز ٹیم کو 2 کے مقابلے میں ایک گول سے شکت دی

انڈونیشیا میں کھیلے جانے والے کوالیفائننگ رائونڈ کیلئے پاکستان وویمن فٹ بال ٹیم گروپ ڈی میں آج اپنا آخری میچ گرغز ٹیم کے خلاف کھیلا

میچ میں دونوں گول مریم محمود نے پہلے ہاف میں کیے جبکہ مخالف ٹیم نے دوسرے ہاف میں ایک ہی گول کیا

واضح رہے کہ پاکستان وویمن فٹبا ل پہلی دفعہ اے ایف سی ایشن وویمن فٹبال کوالفائننگ رائونڈ میں شرکت کررہی ہے

پاکستان وویمن فٹبال ٹیم اپنے پہلے میچ میں چینی تائپے سے 8کے مقابلے میں صفر گول سے ہاری تھی

جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان وویمن ٹیم نے میزبان ٹیم انڈونیشیا کو 2کے مقابلے میں صفر سے شکت دی تھی

اس ٹورنامنٹ میں شرکت سے پہلے پاکستان وویمن فٹبال ٹیم کی فیفا انٹرنیشنل رینکنگ میں 157پوزیشن تھی

About Aftab Ahmed

Check Also

سمندری کیبل کی مرمت سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کی مرمت کا کام آج صبح …