منگل , اکتوبر 14 2025

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی انڈونیشیا کو دو صفر سے شکست

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم نے انڈونیشیا کو دو صفر سے شکست دےکر ویمنز ایشین کپ کوالیفائرزمیں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

انڈونیشیا میں جاری اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائرز کے گروپ ڈی میں پاکستان نے میزبان انڈونیشیا کےخلاف شاندارکھیل پیش کیا۔

قومی ٹیم جانب سے نادیہ خان نے 8ویں منٹ میں پہلا گول کیا جب کہ سوہا ہیرانی نے 18ویں منٹ بعد پینالٹی کک پرٹیم کا دوسرا گول اسکورکیا۔

پاکستان ویمنز نے 0-2 سے جیت کے ساتھ ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی جب کہ قومی ویمن فٹبال ٹیم اپنا آخری گروپ میچ 5 جولائی کو کرغزستان کے خلاف کھیلے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان ویمن فٹبال ٹیم نے ستمبر 2023 کے بعد پہلی بین الاقوامی کامیابی حاصل کی، آخری بار پاکستان نے لاؤس کی ٹیم کو پنالٹیز پر شکست دی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سمندری کیبل کی مرمت سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کی مرمت کا کام آج صبح …