بدھ , اکتوبر 15 2025

آج اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی پیش گوئی

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات ہلکی بارش ہوئی۔ آج سندھ اور بلوچستان میں بھی کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش مری میں 48 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے خیبرپختونخوا میں 5 سے 11 جولائی تک موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری ہوگیا۔

دریائے چترال، دریائے سوات، دریائے پنجکوڑہ اور دریائے کابل میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب بھر میں مون سون کی بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہو چکا ہے، جس کے باعث صوبے کے مختلف اضلاع میں آئندہ دو سے تین روز کے دوران کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

تاہم لاہور میں بارش کے امکانات نسبتا کم ہیں، جبکہ حبس اور ہلکی ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مون سون کا یہ سسٹم پانچ جولائی تک پنجاب کے مختلف علاقوں پر اثر انداز ہوتا رہے گا۔ بارش کے اس سلسلے کے ساتھ تیز ہواں اور موسم میں غیر متوقع تغیر کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

لاہور کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 29 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جبکہ حبس میں اضافے کے ساتھ ساتھ ہلکی ہواں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

ادھر ایم ڈی واسا کے مطابق بارشوں کے دوران پانی کی نکاسی کے لیے آپریشنل اسٹاف کو فیلڈ میں متحرک رکھا گیا ہے تاکہ شہری علاقوں میں پانی جمع نہ ہونے دیا جائے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سمندری کیبل کی مرمت سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کی مرمت کا کام آج صبح …