منگل , اکتوبر 14 2025

پاکستان ہاکی ٹیم کو ایشیا کپ میں شرکت کے لیے ویزے جاری کرنے کی منظوری

بھاررتی حکومت نے پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایشیا کپ میں شرکت کے لیے ویزے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ پاکستان ہاکی ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کرے گی،

قومی ٹیم بھارت کے شہر راجگیر، بہار میں ایشیا کپ میں شرکت کرے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ، خارجہ اور کھیل کی جانب سے منظوری دے دی گئی،

پاکستان ہاکی ٹیم کو بھارت میں ورلڈکپ میں شرکت کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آئے گی۔

بھارتی وزارت کھیل کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل ایونٹس میں کسی ٹیم کی شرکت پر کوئی اعتراض نہیں، لیکن دو طرفہ سیریز الگ بات ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 27 اگست سے 7 ستمبر 2025 تک شیڈول ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سمندری کیبل کی مرمت سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کی مرمت کا کام آج صبح …