بدھ , جنوری 28 2026

مینز جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے پولز کا اعلان: پاکستان اور بھارت کی ٹیمو ں کا ایک ہی پول

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے مینز جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے پولز کا اعلان کردیا۔

ایف آئی ایچ نے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 2025ء کی 24 ٹیموں کو 6 پولز میں تقسیم کیا ہے، پولز کے ڈراز لوزین میں ہوئے۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ہی پول میں رکھی گئی ہیں جبکہ اس گروپ بی میں چلی اور سوئٹرز لینڈ کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔

گروپ اے میں جرمنی، جنوبی افریقا، کینیڈا اور آئرلینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

POlls for FIH Hockey WC25 – 1

گروپ سی نیوزی لینڈ، چین، جاپان اور ارجنٹینا جبکہ گروپ ڈی میں اسپین، بلیجیم، مصر اور نمبیبیا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

گروپ ای میں آسٹریا، انگلینڈ، نیدرلینڈز اور ملائیشیا جبکہ گروپ ایف میں آسٹریلیا، کوریا، بنگلادیش اور فرانس کی ٹیمز شامل ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

فیصل ٹاؤن کے خلاف مبینہ لینڈ فراڈ پر مقدمہ درج

راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے ہاؤسنگ اسکیم “فیصل ٹاؤن” کی انتظامیہ کے خلاف …