
کراچی سمیت ملک بھر میں یکساں ٹیرف پر پاور ڈویژن کی درخواست پر سماعت گزشتہ روز نیپرا میں ہوئی
سماعت کے دوران پاور ڈویژن نے اتھارٹی کو بتایاکہ گھریلو صارفین کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے سولہ پیسے کمی متوقع ہے،
گھریلو صارفین کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹیرف 48.84 سے کم ہوکر 47.69 روپے تک رہے گا ، ماہانہ 50 یونٹ تک کے گھریلو لائف لائن صارفین کے لیے 3.95 روپے فی یونٹ کا ٹیرف برقرار رکھںے کی تجویز ہے۔
ماہانہ 51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے ٹیرف 7.74 روپے فی یونٹ برقرار رکھںے اور ایک سے 100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کا ٹیرف 1.15 روپے کمی سے 10.54 روپے فی یونٹ کی تجویز ہے۔
اس کے علاوہ 101سے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کا ٹیرف 13.01 روپے فی یونٹ، ایک سے 100 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کا ٹیرف 22.44 روپیکرنے کی تجویز ہے۔
ماہانہ 101 سے 200 یونٹ تک کا ٹیرف 1.16 روپیکمی سے 28.91 روپے فی یونٹ اور ماہانہ 201 سے 300 یونٹ کا ٹیرف 1.16 روپے کمی سے 33.10 روپیفی یونٹ کی تجویز ہے۔
ماہانہ 301 سے 400 یونٹ کا ٹیرف 1.16 روپے کمی سے 37.99 روپے فی یونٹ، ماہانہ 401 سے 500 یونٹ کا ٹیرف 1.14 روپے کمی سے 40.22 روپے فی یونٹ اور ماہانہ 501 سے 600 یونٹ کا ٹیرف 1.16 روپے کمی سے 41.62 روپے فی یونٹ ہوگا۔
ماہانہ 601 سے 700 یونٹ کا ٹیرف 1.16 روپے کمی سے 42.76 روپے اور ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف 1.15 روپے کمی سے 47.69 روپیکرنے کی تجویزہے۔
نیپرا سماعت کے دوران حکام پاور ڈویژن نے مزید بتایاکہ کرنسی میں استحکام اور عالمی سطح پر فیول پرائسز میں کمی کی وجہ سے ٹیرف کم ہورہا ہے، نیپرا نے بھی بنیادی ٹیرف میں کمی تجویز کی ہے۔
پاور ڈویژن نے کہا کہ اوسط بنیادی ٹیرف 35روپے 50پیسے سے کم ہوکر 34روپے پر آگیا، کیپسٹی چارجز میں ایک سال کے دوران 1روپے 34پیسے کمی آئی ہے، بجلی کی پیداواری لاگت میں 1روپے 27پیسے کمی آئی ہے۔
اتھارٹی حکومتی درخواست پر بنیادی ٹیرف سے متعلق درخواست پر سماعت مکمل کر لی ہے اور اس پر فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
نئے مالی سال کیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 15 پیسے کمی کا امکان ہے جب کہ نیپرا حکومتی درخواست پر اعداد وشمار کا جائزہ لے کر فیصلہ جاری کرے گا۔