بدھ , جنوری 28 2026

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ: سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ جاپان

پاکستان نے مالدیپ کو 39-49 سے شکست دے کر ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

فائنل فور میں رسائی کے ساتھ پاکستان کا میڈل یقینی ہوگیا، سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ جاپان سے ہوگا،

جنوبی کوریا کے شہر جیونجو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق قومی ٹیم نے  چیمپیئن شپ کے پول بی کے اپنے پانچویں اور  آخری میچ  میں بھی فتح حاصل کرلی۔

پاکستان ٹیم نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد مالدیپ کو39 کے مقابلے میں 49 گول سے مات دے کر ناقابل شکست رہتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی پائی۔

 پول بی میں دس پوائنٹ کے ساتھ سہرفہرست پاکستان کاسیمی فائنل میں پول بی ہی میں چوتھی پوزیشن پانے والی جاپان کی ٹیم سے ہوگا۔

اپنے چوتھے گروپ میچ میں پاکستان نے جاپان کو 39-79 سے زیر کیا تھا، پاکستان نے پہلے گروپ میچ میں سعودی عرب، دوسرے میچ میں چائینیز تائپے اور تیسرے میچ میں میزبان کوریا کو مات دی تھی۔

 4 جولائی تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں 11 ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں،سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے ساتھ ہی پاکستان کا برانز میڈل یقینی ہوگیا، دوسرا سیمی فائنل مالدیپ اور کوریا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

فیصل ٹاؤن کے خلاف مبینہ لینڈ فراڈ پر مقدمہ درج

راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے ہاؤسنگ اسکیم “فیصل ٹاؤن” کی انتظامیہ کے خلاف …