منگل , اکتوبر 14 2025

نیپرا کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر سماعت ، فیصلہ محفوظ

نیپرا نے کراچی کے لیے اپریل کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 4.69 پیسے فی یونٹ سستی اور باقی ملک کے لیے مئی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 10 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی الگ الگ درخواستوں پر سماعتیں مکمل کرنے کے بعد فیصلے محفوظ کر لیے جو بعد میں جاری کیے جائیں گے۔

کے الیکٹرک صارفین کے لیے اپریل کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر نیپرا اتھارٹی میں تفصیلی سماعت ہوئی۔

،پاور ڈویژن نے گزشتہ ہفتے کی طرح اس دفعہ بھی سماعت موخر کرنے کی استدعا کی، پاور ڈویژن نے کہا کہ ایف سی اے سے متعلق وفاقی حکومت معاملہ وفاقی کابینہ لے جارہی ہے، حکومت ایف سی اے کو بھی یونیفارم ٹیرف میں شامل کرنے کا پلان رکھتی ہے۔

مزید کہا کہ بنیادی ٹیرف سے متعلق ایک درخواست الگ سے اتھارٹی میں موجود ہے، وفاق کے پاس محدود گنجائش ہے، سبسڈی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

پاور ڈویژن کی درخواست پر نیپرا کی لیگل ٹیم نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنے فیصلوں میں واضح اور اختیارات رکھتی ہے، ایف سی اے کے معاملے پر وزارت ایسے درخواست نہیں کر سکتی، فیول پرائیس سے متعلق قانون بڑا واضح ہے، بنیادی ٹیرف اور ایف سی اے سے متعلق الگ الگ قوانین اور واضح ہیں۔

پاور ڈویژن حکام نے اتھارٹی سے استدعا کی کہ وہ صرف نیپرا اتھارٹی سے وقت مانگ رہے ہیں، ایف سی اے کا منفی امپیکٹ سبسڈی کی صورت میں وفاق پر بوجھ بنے گا۔

جس پر سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے نیپرا سے معاملہ پر قانون کے مطابق دیکھنے کا مطالبہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی درخواست 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی ہوتی پھر کیا ہوتا، اگر ان کی درخواست پازیٹو ہوتی تو کیا پاور ڈویژن درخواست لاتا، ان کا موقف کلئیر ہے کہ اتھارٹی قانون کے مطابق اسے معاملہ کو دیکھے۔

چیرمین نیپرا نے کہا کہ پاور ڈویژن اور کے الیکٹرک کی درخواست پر سوچ بچار کی جائے گی، نیپرا اتھارٹی نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی رائے سنی ہے، نیپرا قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی۔

بعد ازاں، نیپرا نیکے الیکٹرک کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پرسماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جس بعد میں جاری کیا جائے گا۔

دوسری جانب، نیپرا میں کراچی کے سوا باقی ملک کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سی پی پی اے نے مئی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 10 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔

یاد رہے کہ مئی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق صرف جولائی کے بلوں پر ہو گا، اطلاق لائف لائن ،پری پیڈ صارفین اورالیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔

سی پی پی اے کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی نہیں ہو گا، نیپرا اتھارٹی نے اس درخواست پر بھی فیصلہ محفوظ کرلیا جو بعد میں جاری کیا جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سمندری کیبل کی مرمت سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کی مرمت کا کام آج صبح …