google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی رپورٹ جاری کردی - UrduLead
اتوار , جولائی 13 2025

ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی رپورٹ جاری کردی

وفاقی حکومت نے مالی سال 25-2024 کے لیے مقرر کردہ مہنگائی کا ہدف حاصل کرلیا، گزشتہ مالی سال کے دوران اوسط افراط زر 4.49 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کے لیے وفاقی حکومت نے مہنگائی کا سالانہ ہدف 12 فیصد مقرر کیا تھا، مہنگائی کا سالانہ ہدف ڈبل ڈیجٹ میں اور مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں رہی۔

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق مئی 2025 کے مقابلے جون 2025 میں مہنگائی میں0.23 فیصد کا اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ جون 2025 میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 3.23 رہی، جبکہ ماہانہ بنیادوں پر جون میں شہروں میں مہنگائی میں 0.08 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ دیہات میں ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.47 فیصد اضافہ ہوا، جون میں شہریوں میں مہنگائی کی شرح 3 فیصد رہی۔

ادارہ شماریات کا رپورٹ میں مزید کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی کی شرح 3.58 فیصد ریکارڈ کی گئی، وزارت خزانہ نے جون کے لیے مہنگائی کا تخمینہ 3 سے 4 فیصد کے درمیان لگایا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پی ٹی سی ایل -ٹیلی نار خریداری : گروپ کی مالی حالت کو مزید غیر مستحکم کر سکتا ہے

وزارتِ خزانہ نے پی ٹی سی ایل کی جانب سے ٹیلی نار پاکستان کو خریدنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے