پیر , اکتوبر 13 2025

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا، پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے ہوگئی۔

جارہ کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں 2 روپے 50 پیسے کاربن لیوی عائد کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول پر لیوی کم کرکے 75 روپے 52 پیسے فی لیٹر کردی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 74 روپے 51 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

ایل پی جی سستی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے 43 پیسےکی کمی ہوگئی، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 87 روپے 71 پیسے سستا کردیا گیا۔

11.8 کلو گرام کے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 750 روپے 60 پیسے مقرر کردی گئی۔

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی دیکھی …