منگل , اکتوبر 14 2025

آج بھی ملک کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان

اسلام آباد اور اطراف میں رات کو گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔ 

 آزاد کشمیر باغ اور گرد و نواح میں بھی تیز بارش ہوئی، بارش کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش اٹک میں 34 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اسلام آباد ایئرپورٹ 15، مری 08، سیالکوٹ سٹی 01،خیبرپختونخوا: کاکول 26، کالام 18، مالم جبہ 09، سیدو شریف 04، پٹن 03، پشاور سٹی ، بالاکوٹ 02،کشمیر: کوٹلی 17، مظفر آباد ایئرپورٹ 14، مظفر آباد سٹی 11، راولاکوٹ 06، سندھ: مٹھی میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔


آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت دالبندین 45، دادو، موہنجوداڑو، سبی، چلاس 43، بھکر اور بہاولنگر میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سمندری کیبل کی مرمت سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کی مرمت کا کام آج صبح …