گھریلوں صارفین کے لیے فکسڈ چارجز میں 50 فیصد اضافہ

یکم جولائی سے گیس قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا اور اس سلسلے میں اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا ) نے گیس کے گھریلوں صارفین کے لیے فکسڈ چارجز میں 50 فیصد اضافہ کردیا اور فکسڈ چارجز 400 سے بڑھاکر 600 روپے مقرر کردیے گئے ہیں۔
نوٹی فکیشن کے مطابق نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لیے فکسڈ چارجز میں ایک ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نان پروٹیکٹڈ 1.5 ایچ ایم تک صارفین کے فکسڈ چارجز ایک ہزار سے بڑھا کر 1500 روپے ہوگئے ہیں۔
علاوہ ازیں، نان پروٹیکٹڈ 1.5 ایچ ایم سے زیادہ گیس والے صارفین کے فکسڈ چارجز 2 ہزار سے بڑھاکر 3 ہزار ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اضافے کا اطلاق گھریلو صارفین پر نہیں ہوگا، گھریلو صارفین کے لئے صرف ماہانہ فکسڈ چارجز میں اضافہ کیا گیا۔
گھریلو صارفین (سلیب ریٹ)، روٹی تنور، کمرشل، جنرل انڈسٹری (کیپٹیو)، سی این جی، سیمنٹ اور کھاد کے لیے گیس کی قیمتیں تبدیل نہیں کی گئیں۔

حکومت نے بلک صارفین، پاور سیکٹر اور انڈسٹری کے لیے گیس کی قیمتیں بڑھا دیں جب کہ گھریلو صارفین کے فکسڈ چارجز میں اضافہ ہوگا۔