منگل , اکتوبر 14 2025

اوگرا کا گیس کمپنیوں کے لیے گیس نرخوں میں ردوبدل کی سفارش

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کمپنیوں کے لیے گیس نرخوں میں ردوبدل کی منظوری دے دی تاہم حتمی منظوری کے لیے سمری وفاقی حکومت کو بھجوا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے گیس کمپنیوں کے لیے نرخوں میں ردوبدل کی منظوری دے دی جبکہ حتمی منظوری کے لیے سمری وفاقی حکومت کو بھجوا دی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ سفارشات میں سوئی سدرن کےلئے گیس نرخوں میں اوسطاً 103 روپے 95 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے لیے نرخوں میں 116 روپے 90 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق گیس نرخوں میں مجوزہ اضافہ آر ایل این جی (درآمدی گیس) کی درآمد میں اضافے کے باعث ہوا جبکہ اوگرا نے ایس این جی پی ایل کا معاملہ وفاقی حکومت کے سامنے رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

اوگرا نے حکومت کو کیٹیگری وائز گیس کی قیمتیں مقرر کرنے کی سفارش کی ہے تاکہ مختلف صارفین پر بوجھ کا تناسب متوازن رکھا جا سکے، قیمتوں کا تعین مالی سال کے دوران پیدا ہونے والے شارٹ فال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اوگرا کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سمندری کیبل کی مرمت سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کی مرمت کا کام آج صبح …