پیر , اکتوبر 13 2025

پاکستان ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپیئن شپ میں جنوبی کوریا کو مسلسل تیسری کامیابی حاصل

پاکستان نے ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپیئن شپ میں میزبان جنوبی کوریا کو 6-91 سے پچھاڑ کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔

’اے ایف پی‘ کے مطابق اتوار کو ہونے والے میچ میں گرین شرٹس نے آغاز سے ہی دباؤ قائم رکھا، پہلے کوارٹر میں 23-2 کی برتری حاصل کی اور ہاف ٹائم تک اسے 45-3 تک بڑھا دیا۔

تیسرے کوارٹر کے اختتام پر اسکور 70-4 تھا اور آخر میں پاکستان ٹیم نے 91-6 سے میچ اپنے نام کر لیا، جس کے ساتھ وہ پول بی میں سرفہرست آ گئی ہے۔

میچ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں میں لیا رضا شاہ، علیشہ نوید، حلیمہ، سرینا حسین، جاسمین فاروق، فرح رشید، امانی، پریسا، سمیہ احمد اور علینہ شامل تھیں، جنہیں بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سینئر حکام نے ٹیم کو شاندار فتح پر مبارکباد دی ہے، پاکستان اب پیر کو جاپان کے خلاف اور منگل کو مالدیپ کے خلاف میدان میں اترے گا۔

انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں نیٹ بال فیڈریشن نے کوچ امانڈا نیوٹن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کی شاندار کوچنگ، تکنیکی مہارت، اور پاکستان یوتھ گرلز نیٹ بال ٹیم سے بے پناہ وابستگی نے ہماری ٹیم کو مسلسل کامیابیوں کی راہ پر گامزن کیا ہے‘۔

فیڈریشن کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’آپ کے جذبے اور خلوص نے ہماری کھلاڑیوں کو نئی بلندیوں تک پہنچنے کا حوصلہ دیا، ٹیم پاکستان پر یقین رکھنے کے لیے آپ کا شکریہ‘۔

پاکستان نے جمعہ کو سعودی عرب کے خلاف 71-15 سے فاتحانہ آغاز کیا تھا، جب کہ ہفتے کو چینی تائپے کو 56-32 سے شکست دی تھی۔

27 جون کو شروع ہونے والی یہ چیمپیئن شپ 4 جولائی تک جنوبی کوریا کے جیونجو ہواسان جمنازیم میں جاری رہے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

لاہور ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کے 5 وکٹوں پر 313 رنز

شان مسعود، امام الحق کی نصف سنچریاں، رضوان اور سلمان علی آغا کی شراکت نے …