پیر , اکتوبر 13 2025

اے ایف سی وویمن ایشین کپ 2026: آج پاکستان وویمن فٹ بال کا مقابلہ چینی تائپے سے ہے

اے ایف سی وویمن ایشین کپ 2026کے کوالفائننگ رائونڈ کیلئے آج کوالالمپور میں پاکستان وویمن فٹ بال ٹیم کا مقابلہ چینی تائپے سے ہوگا

گروپ ڈی کا یہ میچ مقامی وقت 3:30بجے کھیلا جائے گا، جبکہ گروپ کی دیگر ٹیموں میں گرغز ریپبلک اور انڈونیشیا ہیں

فیفا وویمن ورلڈ رینکنگ کے مطابق پاکستان وویمن فٹ بال کی پوزیشن 157جبکہ چینی تائپے کی رینکنگ 42ویں ہے

کوالی فائننگ کے اس رائونڈ میں پاکستان وویمن فٹ بال ٹیم اپنا دوسر میچ 2جولائی کو انڈونیشیا کے ساتھ جبکہ آخری گروپ میچ 5جولائی کو گرغز ریپبلک کے خلاف کھیلے گی

پاکستان وویمن فٹ بال ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جن میں جینہ فاروقی، نیشا اشرف، زیانہ جِوراج، عالیہ صدیق، لیلہ بنارس، ماریہ خان(کپتان)، نزالیا صدیقی، صوفیہ قریشی، آمنہ حنیف، اذوی چوہدری، مرشہ ملک، رمین فرید، سنا مہدی، سہا ہیرانی ، انمول ہیرا، اقصی مشتاق، اسرا خان، مریم محمود، نادیہ خان، زہمنہ ملک اورزلفیہ نذیر ہیں

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان، جنوبی افریقا کے خلاف لاہور ٹیسٹ کے لیے تیار

شان مسعود کی قیادت میں قومی ٹیم دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں دفاعی چیمپئن …